کئی اداکاروں کو ڈانٹ پلا چکی،غصہ جلدی آجاتا ہے:اداکارہ سنگیتا 

Aug 16, 2025 | 14:12:PM
 کئی اداکاروں کو ڈانٹ پلا چکی،غصہ جلدی آجاتا ہے:اداکارہ سنگیتا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ( ویب ڈیسک )معروف ہدایت کارہ و اداکارہ سنگیتا نے انکشاف کیا ہے کہ پہلی شادی جوانی میں ہی اپنے ایک مداح اداکار سے کی تھی جو تین سال تک ہی چل سکی۔

 ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سنگیتانے اعتراف کیا کہ وہ تیز طبیعت کی مالک ہیں، انہیں غصہ آجاتا ہے اور وہ کئی اداکاروں کو ڈانٹ بھی پلا چکی ہیں،زیادہ تر شوٹنگ سیٹ پر تاخیر سے آنے والے اداکاروں پر غصہ آجاتا تھا۔
سنگیتا کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی تھیں کہ اگر شوٹنگ کا وقت 10 بجے کا ہے تو اداکار کو زیادہ سے زیادہ 11 بجے تک ہر حال میں سیٹ پر پہنچ جانا چاہیے لیکن اگر کوئی اس سے زیادہ تاخیر کرتا تھا تو وہ ان کی کلاس لے لیتی تھیں۔

 یہ بھی پڑھیں:ایک اور ریسکیو ہیلی کاپٹرجھیل میں گر گیا

شادی سے متعلق سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے پسند اور محبت کی شادی نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے والدین کی رضامندی سے شادی کی تھی، پہلی شادی غصے میں آکر کی اور غصے میں کیا گیا ان کا فیصلہ غلط ثابت ہوا، محض تین سال میں ہی ان کی طلاق ہوگئی۔

سنگیتا کا کہنا تھا کہ وہ والدہ سے ناراض تھیں اور ان سے غصے کی وجہ سے ہی انہوں نے سوات میں شوٹنگ کے دوران ہی اپنے مداح اداکار ہمایوں قریشی سے شادی کرلی تھی، جب والدہ کو معلوم ہوا تو وہ مزید ناراض ہوئیں اور انہوں نے صاف کہا کہ اب گھر آنے کی ضرورت نہیں، وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہے۔

سنگیتا کے مطابق والدہ آخر تک ان سے ناراض رہیں، وہ کبھی ان سے رضامند نہ ہوئیں اور پھر ان کی شادی بھی تین سال کے اندر ختم ہوگئی،ہمایوں قریشی سے ایک بیٹی ہے جب کہ انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ والدین کی رضامندی سے شادیاں کریں، کسی بھی لڑکی کو غصے میں تو کبھی بھی شادی کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے، لڑکیاں والدین کی رضامندی سے شادی کریں تو اچھا ہے۔

مزید پڑھیں:100 روپے میں 7 لاکھ   کی جیت  انعامی بانڈز کے حوالے سے اہم خبر آگئی
انہوں نے کہا کہ والدین کی رضامندی سے شادی کرنے سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ وہ پوری عمر ساتھ دیتے ہیں لیکن اگر اپنی پسند سے شادی کی جائے تو ناکامی پر والدین بھی ساتھ نہیں دیتے۔