کینیڈا میں ریسکیو ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )کینیڈا میں جنگل کی خوفناک آگ بجھانے والا ایک ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا۔
کینیڈا کے صوبے نووا اسکاٹیا میں جنگل میں آگ بجھانے والا ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ کو بچالیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:زلزلہ ، بھگڈر مچ گئی
شنہوا کے مطابق صوبائی محکمہ برائے قدرتی وسائل سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر انیپولس کاؤنٹی میں آگ بجھانے کے دوران جھیل میں گرکر تباہ ہوگیا۔
ریسیکیو ٹیموں نے پائلٹ کو بچالیا، ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔