روس اور آسٹریلیا میں زلزلے کے جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک) روس اور آسٹریلیا میں زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، متعدد افراد گھروں سے باہر نکل آئے۔
بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق روس میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 ڈگری ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی، تاحال جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان سامنے نہیں آیا تاہم زلزلہ پیما مراکز اور قدرتی آفات سے نمٹنے والے روسی ادارے نے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کے امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کہیں آپ کی سم غیر قانونی سرگرمیوں میں تو ملوث نہیں؟معلومات کیلئے آسان طریقہ جانیے
حکام نے مقامی آبادی کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
دوسری جانب آسٹریلیا کےمشرقی ساحل کے قریب 4.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کےمطابق زلزلےکی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی،تاہم ابھی سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
سرکاری رپورٹس کےمطابق زلزلے کے بعد تقریبا گیارہ ہزار افراد بجلی سے محروم ہیں،زلزلے کے ہولناک جھٹکے 9 ہزار کے قریب لوگوں نے محسوس کیے۔
Preliminary info: magnitude 5.3 earthquake near Gympie in Queensland at 9:49am pic.twitter.com/oJwcpEPcat
— Seismology Research Centre (@Earthquakes_AU) August 15, 2025
جیوسائنس آسٹریلیا زلزلہ پیمامرکز کےمطابق یہ 50 سالوں میں کوئنز لینڈ کے ساحل پر آنے والا سب سے بڑا زلزلہ ہے،اس سے قبل1988 میں ملک کا سب سے بڑا ریکارڈ شدہ زلزلہ شمالی علاقہ میں ٹینینٹ کریک پر آیا،جس کی شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی تھی،اس زلزلے سے ایک بڑی گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچا تھا۔