7 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنیوالا ملز م گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور کے علاقے ساندہ میں 7 سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان پولیس نے کہا کہ ملزم محمد جان پٹھان نے بچی سے نازیبا حرکات کیں، بچی کے شور مچانے پر تھپڑ مارے۔
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ سفاک ملزم ریڑھی پر بچوں کے کھلونے فروخت کرتا تھا، ملزم محمد جان پٹھان بچی کے شور مچانے پر موقع سے فرار ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ 7 سالہ متاثرہ بچی مریم کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ساندہ پولیس نے شیطان نما سفاک ملزم کو ٹریس کر کے فوری گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھیں:لاہور سے کراچی جانیوالی مسافرٹرین کاانجن فیل،متبادل پٹڑی سے اترگیا