لاہور سے کراچی جانیوالی مسافرٹرین کاانجن فیل،متبادل پٹڑی سے اترگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد افتخار)مٹیاری کے قریب وہاب شاہ ریلوے سٹیشن پر لاہور سےکراچی جانےوالی مسافر ٹرین پاک بزنس ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا جبکہ کوٹڑی سے آنے والا متبادل انجن ڈیتھاسٹیشن کے قریب پٹڑی سے اترگیا۔
ریلوے انتظامیہ کےمطابق متبادل انجن کے ڈی ریل ہونے کے باعث اپ ٹریک کے بعد ڈائون ٹریک بھی مکمل طور پر بند ہوگیا ہے.
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی 18 ستمبر تک ضمانت منظور
دونوں ٹریکس بند ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کوالہڈنوساند، پلیجانی، کوٹری ،حیدرآباد سمیت مختلف سٹیشنز پر روک دیا گیا ہے،جس کےباعث مسافروں کوشدید گرمی میں مشکلات کاسامناکرنا پڑرہاہے۔