سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی 18 ستمبر تک ضمانت منظور 

Aug 16, 2025 | 13:19:PM
 سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی 18 ستمبر تک ضمانت منظور 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی 18 ستمبر تک ضمانت منظورکرلی۔ 

  پی ٹی آئی رہنماؤں کے 26 نومبر احتجاج کیس میں جاری وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر سابق وزیرِاعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے عدالت سے رجوع کیاتھا۔
 ڈیوٹی جج محمد علی وڑائچ نے سماعت کے بعد سردار عبدالقیوم نیازی کی 18 ستمبر تک ضمانت منظور کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا، عدالت میں سردار عبدالقیوم نیازی کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ، زاہد بشیر ڈار اور مرتضیٰ حسین طور ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

 یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج،20 سے زائد گرفتار
 واضح رہے کہ صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر اور سابق وزیرِاعظم سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔