ایشیاء کپ: سری لنکا مرحلے کے ٹکٹوں کی جمعرات سے شروع کرنے کا اعلان

Aug 16, 2023 | 21:35:PM
ایشیاء کپ: سری لنکا مرحلے کے ٹکٹوں کی جمعرات سے شروع کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایشین کرکٹ کونسل ایشیاء کپ کے سری لنکا میں ہونے والے میچز کے سلسلے میں پہلے مرحلے کے ٹکٹوں کی فروخت جمعرات 17 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے شروع ہوگی۔ ٹکٹ Pcb.bookme.com پر دستیاب ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل اس بارے میں اعلان اپنے آفیشل سوشل میڈیا چینل پر کریں گے۔

ایشیاء کپ کے سری لنکا میں ہونے والے میچز کے سلسلے میں دوسرے مرحلے کے ٹکٹوں کی فروخت 17 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگی۔

ان میچز میں دو ستمبر کو ہونے والا پاکستان اور بھارت کا میچ بھی شامل ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ ایک شناختی کارڈ یا پاسپورٹ پر زیادہ سے زیادہ چار ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں جبکہ پاکستان اور بھارت کے میچ کیلئے ایک شناختی کارڈ یا پاسپورٹ پر 2 ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بابر تمام فارمیٹ کا بہترین بلے باز،ویرات کوہلی نے تسلیم کر لیا

ہاسپیٹیلیٹی یا کارپوریٹ آرڈرز کیلئے Ticketing@pcb.com.pk پر ای میل کی جاسکتی ہے۔

سری لنکا میں ایشیاء کپ کے 9 میچز کھیلے جائیں گے جس میں فائنل بھی شامل ہے۔

سری لنکا میں ایشیاء کپ کے میچز کا آغاز 31 اگست کو پالیکلے میں سری لنکا اور بنگلادیش کے میچ سے ہوگا۔

2 ستمبر کو پالیکلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ایشیاء کپ کے پاکستان میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت گزشتہ ہفتے شروع ہوچکی ہے۔

پاکستان میں ایشیاء کپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا۔