7 سال تک ایک ہی لاٹری نمبر آزمانے والے شخص کا انعام نکل آیا

Aug 16, 2023 | 17:09:PM
7 سال تک ایک ہی لاٹری نمبر آزمانے والے شخص کا انعام نکل آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)نارتھ کیرولائنا ایجوکیشن لاٹری پلیئر جس نے 7 سال تک ایک ہی لاٹری نمبر آزمایا جس میں وہ کامیاب ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ وہ راتوں رات کروڑ پتی بن جائیں جس کیلئے وہ مختلف طریقوں سے اپنی قسمت آزماتے ہیں،اسی طرح کا ایک منفرد واقعہ دیکھنے میں آیا ہے جس میں ایک شخص نے ایک ہی نمبر کی لاٹری پر مسلسل 7 سال تک قسمت آزمانے کے بعد آخر کار اسی لاٹری نمبر پر 25 ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نارتھ کیرولائنا ایجوکیشن لاٹری پلیئر نے 7 سالوں سے لکی فار لائف نمبرز کا ایک ہی مجموعہ استعمال کیا اور اسے اس کے صبر کا انعام 25 ہزار ڈالر (تقریباً 73 لاکھ پاکستانی روپے) کی صورت میں ملا۔