ساتھی اداکارہ پرتشددکاالزام،علیزےشاہ کیخلاف درخواست دائر  

Aug 16, 2023 | 09:24:AM
ساتھی اداکارہ پرتشددکاالزام،علیزےشاہ کیخلاف درخواست دائر  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ کے خلاف مبینہ طور پر تشدد اور دھمکیاں دینے پر قانونی کارروائی کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
 اسلام آباد کے تھانہ ویمن مرکزجی سیون میں ٹی وی ایکٹر منسا ملک نامی مدعیہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ علیزے شاہ نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور ان کی طرف جلتا ہوا سگریٹ پھینکا،درخواست گزار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ علیزے شاہ نے انہیں کمرے میں جانے کے بعد جوتیوں کے ساتھ مارا اور اس دوران علیزے منشیات کا استعمال بھی کر رہی تھی۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ ’ ایور ریڈی پروڈکشن ’‘ والوں کی جانب سے پہلے بھی اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جا چکی ہے۔
ٹی وی ایکٹر منسا ملک کی جانب سے استدعا کی گئی کہ علیزے شاہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجھے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران سکیورٹی فراہم کی جائے۔