”یہی پاکستانی میری ترجیح ہیں“ وزیراعظم نے کچرا اکٹھا کرنےوالے بچے کی تصویر شیئر کردی

Aug 16, 2021 | 00:02:AM
”یہی پاکستانی میری ترجیح ہیں“ وزیراعظم نے کچرا اکٹھا کرنےوالے بچے کی تصویر شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے سائیکل پر کچرا اکٹھا کرنے والے بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہی پاکستانی میری ترجیح ہیں جنہیں ہماری ریاست نے اب تک نظر انداز کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سائیکل پر کچرا اکٹھا کرنے والے بچے کی تصویر شیئر کی۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انشا اللہ یہی پاکستانی میری ترجیح ہیں جنہیں ہماری ریاست نے اب تک نظر انداز کیا ہے۔


اس سے پہلے ایک اور ٹویٹ میں وزیر اعظم نے پختونخوا حکومت کو ایبٹ آباد میں سرسبز پاکستان کیلئے کی گئی کوششوں میں نمایاں خدمات پر مبارکباد دی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جدکار بانڈہ بدلاں کے مقام پر بنجر زمین سرسبز بنانے کی کوشش قابل ستائش ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مذکورہ علاقے کی سرسبز ہونے سے پہلے اور بعد کی تصاویر بھی شیئر کیں۔