وزیراعظم عمران خان سے ترک صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Aug 15, 2021 | 23:23:PM
وزیراعظم عمران خان سے ترک صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترک صدر طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ،دونوں رہنماﺅں نے افغانستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے صدر ترک سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کابل سے سفارتی مشنز اور دیگر سٹاف کے انخلا کیلئے مدد کررہا ہے،افغانستان کی صورتحال پر کل قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس ہوگا،نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے افغانستان میں امن کی کوششوں کیلئے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔

یہ بھی پڑھیں: معاہدے کے بغیر نئی افغان حکومت کو تسلیم نہیں کرینگے: بورس جانسن،برطانوی پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب