امریکہ اور ایران معاہدہ کرنے کے بالکل قریب ہیں، دستخط کرنے کے لئے خود پاکستان آؤں گا، ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خوشخبری سنائی ہے کہ امریکہ اور ایران معاہدہ کرنے کے بالکل قریب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کے نمائندہ کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کرنے کے لئے شاید وہ خود پاکستان آئیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم معاہدے کے بہت قریب ہیں، ایران کے ساتھ ڈیل ہوگئی تو میں خود اسلام آباد جاؤں گا۔
صدر ڈونلد ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران کیساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کے لئیے شاید میں بھی اسلام آباد جاؤں، وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل بہت اچھا کام کررہے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ ہم ایران کو اچھے طریقے سے ڈیل کررہے ہیں۔ ایران کی نیوی اور فضائیہ کو ختم کردیا ہے۔ ایران کے ساتھ اسی ہفتے کے آخر میں مذاکرات ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑحیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی فوج کے خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹر آمد، میجر جنرل علی عبداللہی سے ملاقات
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران ایتمی ہتھیار حاصل نہ کرنے پر رضا مند ہے۔ انہوں نے کہا ایران کا ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کرنے پررضا مند ہونا خوش آئند ہے، ہم ایران سے معاہدے کے بہت قریب ہیں، معاہدے پر دستخط کرنے کے لئیے شاید میں بھی اسلام آباد جاؤں، وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل بہت اچھا کام کررہے ہیں۔ تیل کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں۔
ٹرمپ ن ے کہا کہ لبنان اور اسرائیل کے رہنماؤں سے اچھی گفتگو ہوئی،لبنانی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کو وائٹ ہاؤس بلاؤں گا، لبنان کی سیز فائر میں حزب اللہ بھی شامل ہو گی،44سال میں پہلی بار لبنان اور اسرائیل میں سیزفائر ہوا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان میں جنگ بندی آج رات ہو سکتی ہے،ٹرمپ کا اعلان، اسرائیلی حکام کی تصدیق