کویت نے پاکستان کیلئے تیل کریڈٹ سہولت میں دو سال کی توسیع کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )کویت نے پاکستان کیلئے تیل کریڈٹ سہولت میں دو سال کی توسیع کر دی۔
ادھار تیل کی سہولت کویت پیٹرولیم کی جانب سے پی ایس او کو دی گئی ہے، کویتی سفیر نے وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات میں آگاہ کر دیا۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ کویت و دیگر برادر ممالک کی حمایت سے مشکل معاشی حالات میں کامیابی ملی، دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق بھی کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:کیا واقعی بشریٰ بی بی کے پاس جادو کی چھڑی ہے؟عمران خان مرشد کیوں کہتے ہیں؟
حکام وزارت پیٹرولیم کے مطابق پاکستان کویت سے سالانہ 2ملین ٹن تیل درآمد کرتا ہے، پاکستان کو ماضی میں تیل کریڈٹ کی سہولت ایک سال کیلئے دی جاتی تھی، اس مرتبہ کویت نے دوسال کیلئے پاکستان کو ادھار تیل کی سہولت دی ہے۔