سفاک ماں نے گھریلو جھگڑے پر8 ماہ کی بیٹی قتل کردی

Apr 16, 2022 | 12:55:PM
بیٹی قتل، فائل فوٹو
کیپشن: بیٹی قتل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خدیجہ کا شوہر نبیل سے خرچے پر جھگڑا ہوا تو خاتون نے 8ماہ کی بیٹی کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے جناح روڈ  پر  سفاک ماں نے گھریلوجھگڑا ہونے پر اپنی 8 ماہ کی معصوم بیٹی کو قتل کردیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ جناح روڈ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمہ کو حراست میں لے لیا۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانہ جناح روڈ کے علاقہ جگنہ بازار میں پیش آیا، خدیجہ نامی خاتون کا اپنے شوہر نبیل سے خرچے پر جھگڑا ہوا، جس پر خاتون نے طیش میں آکر 8 ماہ کی معصوم بچی آمنہ کا گلا دبا دیا، اور دم گھٹنے سے بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:    تحریک انصاف کے استعفوں پر افسوس ہے۔خورشید شاہ