سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ

Apr 16, 2021 | 20:40:PM
سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صرافہ بازاروں میں جمعہ کے روز تیزی رہی، سونے کی قیمتوں میں 800روپے فی تولہ کا اضافہ دیکھا گیا، خواتین صارفین نے سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان غالب رہا،جمعہ کے روز سونا 800روپے فی تولہ تک مہنگا ہوگیا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 4ہزار400روپے رہی۔ 22قیراط فی تولہ سونا 95 ہزار 700روپے میں فروخت ہوا جبکہ 21قیراط فی تولہ سونا 91 ہزار 350 روپے میں فروخت ہوا۔ چاندی کی بات کی جائے تو 20روپے اضافے کے بعد فی تولہ چاندی 1350 روپے میں فروخت ہوئی۔

خواتین صارفین کا سونے کی قیمتیں بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سونا اب متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہوچکا ہے۔ متوسط طبقہ اب مصنوعی زیورات خرید کر شادیوں میں گزرا کرلیتا ہے جبکہ سونا اب امیر طبقہ ہی پہن سکتا ہے۔ 
یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کی نئی ویڈیو وائرل۔۔۔ دعائوں کی اپیل