صاحبرادہ فرحان نے بمرا کا چھکا نہ لگنے کا غرور خاک میں ملا دیا ،پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے

Sep 15, 2025 | 10:57:AM
صاحبرادہ فرحان نے بمرا کا چھکا نہ لگنے کا غرور خاک میں ملا دیا ،پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا، وہ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کو انٹرنیشنل کرکٹ میں چھکا لگانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے، اس طرح انہوں نے بمرا کا چھکا نہ لگنے کا غرور خاک میں ملادیا۔

یہ یادگار لمحہ چھٹے اوور کی تیسری گیند پر آیا جب فرحان نے جرات مندانہ شاٹ کھیلتے ہوئے بال کو بیک ورڈ سکوائر لیگ کے اوپر سے باؤنڈری کے پار پہنچا دیا، اس شاٹ نے نہ صرف تماشائیوں کو حیران کیا بلکہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادو بھی دنگ رہ گئے۔

مزید پڑھیں:آنکھ میں دانت لگوانے سے بینائی لوٹ آئی

کرکٹ شائقین نے اس تاریخی چھکے کو بے حد سراہا، کیونکہ بمرا کو دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز میں شمار کیا جاتا ہے اور اس سے قبل کسی پاکستانی بیٹر نے انہیں چھکا نہیں لگایا تھا۔

پاک بھارت میچز ہمیشہ ہی دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں، لیکن اس بار صورتحال مزید خاص رہی کیونکہ دونوں ٹیمیں مئی کی چار روزہ جنگ کے بعد پہلی بار آمنے سامنے آئیں۔