بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ نہ ملانے پر خواجہ آصف کا سخت ردعمل

Sep 15, 2025 | 09:12:AM
بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ نہ ملانے پر خواجہ آصف کا سخت ردعمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ نہ ملانے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم (ایکس) پرلکھا معرکہ حق میں بھارت کو عالمی سطح پررسوائی کا سامنا کرنا پڑا،انڈین فضائیہ کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا،طاقتور رافیلز بھی نہ بچ سکے،پاک افواج کے ہاتھوں لگے زخم سستے تماشوں سےنہیں بھرسکیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:میچ کے بعد کیا ہوا؟ پاکستانی ہیڈ کوچ  بھی میدان میں آگئے

دوسری جانب اشوک سوائن  نےبھارتی کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ کرکٹ کھیلیں،اپنے سیاسی آقاؤں کو خوش نہ کریں،ساتھ ہی سوال اُٹھایا پاکستان کےہاتھوں اتنےطیارےگنوائے،کرکٹ ٹیم کی جیت طیاروں کے نقصان کا ازالہ نہیں کرسکتی ۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےبھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئےلکھا کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا کھیل کی اصل روح کے منافی ہے۔