بھارتی ٹیم کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ڈریسنگ روم جانا مایوس کن ہے، مائیک ہیسن

Sep 15, 2025 | 08:56:AM
بھارتی ٹیم کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ڈریسنگ روم جانا مایوس کن ہے، مائیک ہیسن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کو چ مائیک ہیسن نے بھارتی ٹیم کے دوران میچ اور اختتام پر رویے کو انہتائی مایوس کن قرار دیا ہے۔

ایشیا کپ کے چھٹے میچ کے بعد پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ ہم میچ کے بعد بھارتی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے کے لیے تیار تھے۔

ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ڈریسنگ روم چلی جو مایوس کن ہے، بھارتی ٹیم کے اس رویے پر ہم نےکپتان سلمان علی آغا کو اختتامی تقریب میں نہیں بھیجا۔

  یہ  بھی پڑھیں:بھارتی ٹیم کے رویے پر محسن نقوی کا رد عمل آگیا

 دریں اثنا پاکستان ٹیم انتظامیہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میچ ریفری کو بھارتی کھلاڑیوں کے رویے کی شکایت کر بھی کر دی، جس میں بھارتی کپتان اور کھلاڑیوں کے رویے کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاک-بھارت میچ کے اختتام پر جب بھارت نے پاکستان کے خلاف فتح حاصل کی تو 47 رنز پر ناٹ آؤٹ اننگز کھیلنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو اور 10 رنز پر کھیلنے والے شیوم دھوبے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ہی میدان سے باہر چلے گئےتھے۔

سوریا کمار یادیو نے میدان سے باہر پہنچتے ہی باقی بھارتی کھلاڑیوں کو بھی ڈریسنگ میں بُلا لیا، اس دوران پاکستان ٹیم میدان کے اندر ہی موجود رہی۔

قبل ازیں، بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس کے موقع پر بھی پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔