ممتاز سائنسدانوں اور انجینئرز کو سول ایوارڈدینے کی تقریب

Sep 15, 2021 | 21:55:PM
ممتاز سائنسدانوں اور انجینئرز کو سول ایوارڈدینے کی تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چکلالہ گریژن راولپنڈی میں ممتاز سائنسدانوں اور انجینئرز کو سول ایوارڈدینے کی تقریب ہوئی،تقریب کے مہمانِ خصوصی  چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے  صدرِ پاکستان کی جانب سے سٹریٹجک شعبے میں بہترین خدمات سرانجام دینے والے سائنسدانوں اور انجینئرزکو  مختلف سول  اعزازات سے نوازا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 3 خواتین سمیت29 سائنسدانوں کو ایوارڈز سے نوازاگیا،10 افسران کو ستارہ امتیاز سے نوازاگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 12 افسران کوصدارتی ایوارڈ فار پرائیڈ آف پرفارمنس جبکہ 7 افسران کو تمغہ امتیاز سے نوازاگیا۔  آخر میں مہمانِ خصوصی جنر ل ند یم رضا نے اعزاز حاصل کرنے والے  سائنسدانوں اور انجنیئرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ     آپ ہمارے گمنام ہیروز ہیں جو  اپنے وطن کی خدمت کے جذبہ سے سرشار بے لوث کام میں مگن ہیں اور اس حوالے سے ہم  آپ کے بے حد مشکور ہیں۔

ٰیہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان: فورسزکا آپریشن ۔۔۔5 دہشتگردہلاک، 7 جوان شہید