انجیکشن لگتے ہی بچے نے پرندوں کی آوازیں نکالنا شروع کردیں، ایسی ویڈیو جس نے سب کی ہنسی چھڑا دی

Sep 15, 2021 | 20:23:PM
انجیکشن لگتے ہی بچے نے پرندوں کی آوازیں نکالنا شروع کردیں، ایسی ویڈیو جس نے سب کی ہنسی چھڑا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بہت سے لوگوں کو بالعموم اور بچوں کو بالخصوص انجیکشن سے ڈر لگتا ہے۔ ٹیکے کے خوف میں مبتلا لوگوں کی ویڈیوز گاہے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں لیکن اب سب سے منفرد قسم کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انجیکشن سے خوفزدہ ایک بچے کو روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بڑی مشکل سے ڈاکٹر اسے سوئی لگانے میں کامیاب تو ہوجاتا ہے لیکن سوئی لگتے ہی روتا ہوا یہ بچہ پرندوں کی آوازیں نکالنا شروع کردیتا ہے جس کے باعث اس کے گھر والوں اور ڈاکٹر کا ہنس ہنس کر برا حال ہوجاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بڑی تعداد میں شیئر کیا جا رہا ہے، بعض صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس ویڈیو کو کئی بار دیکھا اور ہر بار ہی ہنس ہنس کر ان کے پیٹ میں بل پڑے۔