جنت مرزا کی سالگرہ پر قریبی دوست کا زبردست سرپرائز گفٹ

Sep 15, 2021 | 19:23:PM
جنت مرزا کی سالگرہ پر قریبی دوست کا زبردست سرپرائز گفٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا  سو شل میڈیا پر اپنی وائرل ویڈیوز کی وجہ سے جا نی جا تی ہیں۔ان کی سالگرہ پر  قریبی دوست عمر بٹ نے ایسا تحفہ دیا کہ وہ حیران رہ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق جنت مرزا کو ان کے قریبی دوست عمر بٹ نے برتھ ڈے پارٹی دے کر حیران کر دیا۔ انہوں نے انسٹا گرام پر اپنی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کی چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں ۔جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمر بٹ نے جنت مرزا کی برتھ ڈے کے لیے زبردست پارٹی کا اہتمام کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہونے والی فضا علی سے متعلق پھر تشویشناک خبر

جنت مرزا نےعمر بٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہ میری زندگی کا سب سے بہترین سرپرائز ہے ! بہت شکریہ۔

یا د رہے کہ کچھ رو ز قبل سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ جنت مرزا نے عُمر بٹ سے منگنی کرلی ہے تاہم ٹک ٹاک سٹار نے اس خبر کی تردید کردی تھی۔ بعد میں جنت مرزا نے ایک نجی خبر رساں ادارے کو  بتایا تھا کہ عمر بٹ اور ان کی بات تو پکّی ہوگئی ہے البتہ ابھی منگنی کی کوئی باقاعدہ رسم نہیں ہوئی ۔