عمران خان ایک روزہ  دورے پر لاہور پہنچ گئے۔۔ ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس طلب

Sep 15, 2021 | 14:19:PM
عمران خان ایک روزہ  دورے پر لاہور پہنچ گئے۔۔ ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس طلب
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچ گئے۔

وزیراعظم نے دورے کے دوران لاہور کے ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس طلب کرلیا۔ عمران خان کو لاہور بارے ترقیاتی منصوبوں پر بریف کیا جائے گا۔ وزیراعظم پنجاب میں سپشل اکنامک زونز کے حوالے سے بھی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیر صنعت میاں اسلم اقبال اسپشل اکنامک زونز کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دیں گے۔ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے اقدامات پر وزیر محنت عنصر مجید نیازی وزیراعظم کو بریف کریں گے۔وزیراعظم کو حکومت پنجاب کی تین سالہ کارکردگی پر بھی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار حکومت پنجاب کی تین سالہ کارکردگی سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔ فیڈمک کے معاملات بارے بھی وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہوگا۔کمشنر لاہور اڑھائی ارب کے ریوائیو لاہور پراجیکٹ پر پریزنٹیشن دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کی سلامتی اور ترقی کی ضمانت جمہوریت ہے: بلاول بھٹو زرداری