نائب وزیرِ اعظم کو قطر کے وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ کا علاقائی صورتحال سے متعلق پیغام

Oct 15, 2025 | 22:13:PM
 نائب وزیرِ اعظم کو قطر کے وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ کا علاقائی صورتحال سے متعلق پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس) نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کو قطر کے وزیرِ مملکت برائے امورِ خارجہ جناب ڈاکٹر ایم عبدالعزیز الخلئیفی کا ایک پیغام موصول ہوا,یہ پیغام علاقائی صورتحال سے متعلق تھا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ ڈاکٹر الخلئیفی نے علاقائی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی, نائب وزیرِ اعظم نے قطر کی مستقل حمایت اور خطے سمیت عالمی سطح پر امن کے فروغ میں اس کے مثبت کردار پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی صدرِ مملکت سے ملاقات، قومی اہمیت کے امور پر تبادلۂ خیال