پولیس والے کی ہیرو بننے کی کوشش ناکام، تعریفی سرٹیفیکٹ نہ ملا معطلی کا لیٹر مل گیا
پٹھان پولیس اہلکار کی ’’جیمز بانڈ ‘‘بننے کی کوشش رائیگاں بہاردی کا میڈل تو نہ ملا معطلی کا لیٹر مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پشاور میں ایک پولیس اہلکار کی جانب سے کپڑا اسمگل کرنے والے چنگچی رکشہ کو روکنے کیلئے کی گئی ڈرامائی کوشش نے اسے ہیرو بننے کے بجائے مشکل میں ڈال دیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے گلبہار میں جی ٹی روڈ پر پیش آنے والا یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک پولیس اہلکار نے کپڑا اسمگل کرنے والے چنگچی رکشہ کو روکنے کےلیے چلتی ہوئی گاڑی کو پکڑ لیا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار نے گاڑی کو روکنے کےلیے ڈرامائی انداز اختیار کیا۔ تاہم ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے اپنا راستہ جاری رکھا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار گاڑی کے ساتھ چمٹ گیا اور کچھ فاصلہ تک گاڑی کے ساتھ سڑک پر گھسٹتا رہا۔ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار نے گاڑی کو روکنے کی پوری کوشش کی، لیکن اسمگلر ڈرائیور نے نہ صرف گاڑی نہ روکی بلکہ پولیس اہلکار کو گاڑی کے ساتھ گھسیٹتا رہا۔ اس ڈرامائی منظر نے راہگیروں کو بھی حیران کردیا۔اس واقعے کے بعد پولیس محکمہ کی طرف سے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز نے اس پولیس اہلکار کو معطل کردیا ہے۔محکمہ پولیس کے مطابق اہلکار نے بغیر کسی مناسب بیک اپ کے خطرناک طریقہ کار اختیار کیا، جس سے اسکی اپنی جان کو بھی خطرہ تھا۔سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔ کچھ صارفین پولیس اہلکار کی بہادری کو سراہ رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین اس کے طریقہ کار پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ’’ہیرو بننے کا شوق پورا ہوا مگر طریقہ کار غلط تھا۔‘‘ جبکہ دوسرے صارف نے کمنٹ کیا کہکم از کم کوشش تو کی، بہت سے لوگ تو یہ کوشش بھی نہیں کرتے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معطل اہلکار کے خلاف محکمانہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ ایسے معاملات میں مناسب طریقہ کار اپنایا جانا چاہیے اور بغیر بیک اپ کے ایسی کارروائی کرنا نہ صرف خطرناک ہے بلکہ قواعد و ضوابط کے بھی خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’’ دل ہونا چاہیدا جوان تے عمراں وچ کی رکھیا‘‘ 93 سالہ بزرگ والد بن گیا، ریکارڈ قائم