روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر سستا ہوگیا
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرسستا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوا ،انٹر بینک میں ڈالر 281.15 روپے سے کم ہوکر 281.12 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر5پیسے کمی سے 282.15 روپے ،سعودی ریال 1پیسے کم ہوکر 77.65 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 1.09 روپے مہنگا ہوکر330.07 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 56 پیسے مہنگا ہوکر 379.55روپے ،یو اے ای درہم 1 پیسے اضافے سے 77.55 روپے کا ہوگیا ۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت