پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی

Oct 15, 2023 | 23:51:PM
 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نگران وفاقی حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف دیدیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں40روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے.پیٹرول کی نئی قیمت 283 روپے 38 پیسے مقرر ہو گئی،  ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہو گئی،وزارت خزانہ نے پیٹرول، ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔