قومی کپتان بابر اعظم کے یوم پیدائش کی تقریب ،دنیا بھر میں دھوم مچ گئی

Oct 15, 2022 | 15:46:PM
قومی کپتان بابر اعظم کے یوم پیدائش کی تقریب ،دنیا بھر میں دھوم مچ گئی
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کرکٹر شاداب خان اور شان مسعود کے بعد  کپتان بابر اعظم نے بھی اپنی سالگرہ بیرون ملک منائی۔قومی کپتان بابر اعظم کے  یوم پیدائش کی تقریب  اس طرح  ہوئی  کہ دنیا بھر میں دھوم مچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے 16 ٹیمیں اس وقت آسٹریلیا میں موجود ہیں،بابر اعظم کی سالگرہ کی  تقریب میں میگا ایونٹ میں حصہ لینے والے دیگر ملکوں کی ٹیموں کے کپتانوں نے بھی شرکت کی۔بابر اعظم نے تمام کپتانوں سے بہت ہی خوشگوار موڈ میں مصافحہ کیا اور شرکت کرنے پر ان سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کپتان کی سالگرہ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔