افغانستان ۔۔امام بارگاہ میں بم دھماکہ۔۔ 32 افراد شہید

Oct 15, 2021 | 15:03:PM
کندھار کی مسجد میں دھماکہ ہلاکتوں کا خدشہ
کیپشن: کندھار مسجد دھماکہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)غیر ملکی میڈیا کے مطابق   دھماکا قندھار کی امام بارہ میں دھماکہ کے باعث32 افراد شہید  ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے جنوبی شہر قندھار کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا ہوا ہے جس میں 32افراد شہید جبکہ درجنوں شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی صوبائی کونسل کے ایک سابق رکن نعمت اللہ وفا نے بتایا ہے کہ مسجد میں ہونے والے دھماکے میں بھاری جانی نقصان ہوا تاہم فوری طور پر کوئی تفصیلات نہیں ہیں۔

 افغان وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سعید خوستی کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تفصیلات اکٹھی کر رہے ہیں۔ 

واضح رہے گزشتہ جمعے کو بھی شمالی شہر قندوز میں ایک مسجد میں بم دھماکے میں  متعدد افرادشہید   ہوئے۔ قندوز دھماکے کی ذمہ داری داعش سے قبول کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ریحام خان کے بعد معافی مانگنے کی باری کس کی ۔۔ زلفی بخاری نے بتا دیا

قندھار میں امام بارگاہ میں دھماکے کے بعد کی صورتحال