ظلم کی انتہا۔۔ سسرالیوں نے خاتون کو زندہ جلا دیا

Oct 15, 2021 | 10:33:AM
شوہر نے بیوی کو زندہ جلا دیا
کیپشن: خاتون کو جلا دیا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) مریدکے کے نواحی قصبے بغداد پور ورکاں میں شوہر نے بھائی اور والد کے ہمراہ مبینہ طور پر بیوی پر تیل چھڑک کر زندہ جلا ڈالا۔

 پولیس رپورٹ کے مطابق سونیا کے بھائی شہزاد نے بتایا ہے کہ اس کی اکلوتی بہن کو تشدد کے بعد اس کے شوہر، دیور اور سسر نے تیل چھڑک کر آگ لگائی۔

مقتولہ سونیا بی بی کی 3 سال قبل حمزہ نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، مقتولہ کی 2 سال اور 10 ماہ کی دو بیٹیاں ہیں۔

پولیس کے مطابق  مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کو اٹر ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ مقتولہ کے شوہر حمزہ اور دیور زین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قرض پروگرام کی بحالی۔۔ آئی ایم ایف نے نئی شرط رکھ دی