پروٹوکول کلچرختم،ڈرائیونگ لائسنس اب صرف میرٹ پر بنیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی)ڈرائیونگ لائسنس اب صرف میرٹ پر بنیں گے اورپروٹوکول کلچر مکمل طورپرختم کردیاگیا۔
ٹریفک حکام کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کےحوالےسےاب کسی کی سفارش نہیں چلےگی، پی ایچ پی کوہیوی اورلائٹ ٹرانسپورٹ لائسنس کےاجراءسےروک دیاگیاہے،اب پی ایچ پی موٹرسائیکل اورکارکےلائسنس ٹیسٹ کےبعدجاری کریگی۔
ٹریفک حکام کے مطابق ٹریک اورٹیسٹ کی عدم سہولیات،ایل ٹی او،ایچ ٹی وی لائسنس کےاختیارات واپسکرپشن وبےضابطگیوں کی شکایات پرپروٹوکول سسٹم ختم کیا گیا،اب ہرامیدوارکے تمام ٹیسٹ کلیئرکرنےکی ویڈیواپلوڈکرنالازمی قراردیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کےخلاف ہرجانےکےدعوے کی سماعت29نومبرتک ملتوی
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے مطابق کرپشن کی شکایت پرسخت اقدامات اٹھائے جائیں گے اورپروٹوکول دینےوالےافسران واہلکاروں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔