ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد مشاورت، ذکا اشرف آج بھی اہم ملاقاتیں کریں گے

Nov 15, 2023 | 09:31:AM
ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد مشاورت، ذکا اشرف آج بھی اہم ملاقاتیں کریں گے
کیپشن: ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد مشاورت، ذکا اشرف آج بھی اہم ملاقاتیں کریں گے
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی) ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد مشاورت جاری، چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف آج بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔

کپتان بابر اعظم آج دوپہر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی چودھری ذکا اشرف سے ون آن ون ملاقات کریں گے، بابر اعظم ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات پر رپورٹ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی قیادت پر تنقید، سابق بھارتی کپتان میدان میں آ گئے

ذرائع کے مطابق بابر اعظم کے بطور کپتان مستقبل کا فیصلہ آج متوقع ہے، بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی تجویز ہے، ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کے لئے نیا کپتان لانے کی تجویز ہے، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن، ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی رپورٹس دیں گے۔