غیر اخلاقی پرفارمنس، تھیٹر اداکارہ خوشبو خاں اور ندا چوہدری کو نوٹس جاری

Nov 15, 2023 | 08:05:AM
غیر اخلاقی پرفارمنس، تھیٹر اداکارہ خوشبو خاں اور ندا چوہدری کو نوٹس جاری
کیپشن: غیر اخلاقی پرفارمنس، تھیٹر اداکارہ خوشبو خاں اور ندا چوہدری کو نوٹس جاری
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) نامور تھیٹر اداکارہ خوشبو خاں اور ندا چوہدری کو پنجاب آرٹس کونسل کی طرف سے غیر اخلاقی پرفارمنس پر نوٹس جاری کر دیا گیا۔

تھیٹر انڈسٹری کی مشہور ڈانسر و اداکارہ خوشبو خاں اور ندا چوہدری کو پنجاب آرٹس کونسل کی طرف سے نوٹس جاری کر دیا گیا، دونوں اداکارائیں غیر اخلاقی پرفارمنس کر رہی ہیں ان کو ڈراما ایکٹ کے تحت سزا دی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: ذاتی زندگی پر پوچھے گئےسوال پرحرا خان نےمداح کو سبق سکھا دیا

اداکارہ خوشبو خان الفلاح تھیٹر جبکہ ندا چوہدری تماثیل تھیٹر میں ڈراما پرفارم کر رہی ہیں، پنجاب آرٹس کونسل نے مانیٹرنگ کے بعد ڈی سی لاہور اور محکمہ داخلہ کو کاروائی کے لیے خط بھیج دیا۔

پنجاب آرٹ کونسل کے مطابق دونوں اداکارائیں غیر اخلاقی پرفارمنسز میں ریکارڈ کی گئیں ہیں، ان دونوں کی ویڈیوز ریکارڈنگز موجود ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ دونوں اداکارائیں قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔