اتنا بڑا ظلم۔۔نوکری کی متلاشی کم عمر شادی شدہ لڑکی سے6ماہ میں400بار زیادتی

Nov 15, 2021 | 19:03:PM
کم عمر زیادتی
کیپشن: کم عمر لڑکی سے زیادتی (علامتی فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹر ا کے ضلع بیڈ  میں نوکری کا لالچ دے کر نابالغ شادی شدہ کے ساتھ گزشتہ 6 ماہ میں400 بار آبرورریزی کئے جانے کا دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آنےآیا ہے۔لڑکی کی آبروریزی کرنے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ نابالغ لڑکی دو ماہ کی حاملہ ہوگئی ہے۔

بھارت کے نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق  نابالغ شادی شدہ کے ساتھ گزشتہ 6 ماہ میں 400 بار آبرورریزی کئے جانے کا کیس سامنے آنے کے بعد مہاراشٹر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ متاثرہ دو ماہ کی حاملہ ہے۔ ضلع بیڈ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ متاثرہ کی طرف سے درج کروائی گئی شکایت  کی بنیاد پر پولیس نے چائلڈ میرج ایکٹ، آبروریزی، چھیڑچھاڑ اور پاکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔نیوز 18 لوک مت (مراٹھی) میں شائع رپورٹ کے مطابق  آبروریزی کا یہ حادثہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ڈومبیولی میں کچھ ہفتے پہلے 33 لڑکوں نے نابالغ لڑکی کے سے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی واردات کو انجام دیا تھا۔  اجتماعی آبروریزی کے اس واقعے کے بعد بھارتی شہری غصے میں بپھرے ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ نابالغ لڑکی کی ماں کی دو سال پہلے مر  گئی تھی، جس کے بعد  اسکے والد نے لڑکی کی شادی کردی تھی۔ لڑکی سسرال میں ایک سال رہنے کے بعد  گھر لوٹ آئی اور اس نےالزام لگایا کہ سسر نے بھی اس کے ساتھ زیادتی کی تھی۔ کچھ دنوں بعد وہ نوکر ی کی تلاش میں امبے جوگائی ٹاون گئی جہاں نوکری دلانے کا وعدہ کرکے دو لوگوں نے نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی استحصال کیا۔ اس کے بعد اس کے ساتھ 100 دیگر افراد نے بھی آبروریزی کی، جس میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل رہا۔ 6 ماہ کے اندر تقریباً 400 لوگوں نے نابالغ لڑکی کے ساتھ آبروریزی کی۔

یاد رہے کہ اس واقعے سے قبل ایک اور نابالغ لڑکی نے الزام لگایا تھا کہ ڈومبیولی کے الگ الگ علاقوں میں اس کے ساتھ 29 جنوری سے 22 ستمبر کے درمیان تقریباً 33 نوجوانوں نے آبروریزی کی تھی۔ اس سال جنوری میں ایک ملزم نے لڑکی کے ساتھ آبروریزی کرکے اس کا ویڈیو بنایا اور پھر بلیک میلنگ کی دھمکی دے کر الگ الگ لڑکوں سے زیادتی کروائی ۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کی ٹیم پر پچھلے6سال سے نحوست کے سائے..!