والدین کا سکول دوبارہ کھلنے پر انوکھی خوشی کا اظہار ۔۔دلچسپ ویڈیووائرل

Nov 15, 2021 | 11:08:AM
سکول, کھلنے] پر والدین کی خوشیکا اظہار
کیپشن: سکول کھلنے پر والدین کی خوشی کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک) نئی دہلی میں چھوٹے بچوں کی کلاسز تقریباً 19 ماہ بعد شروع ہوئی ہیں اورمحسو س ہور ہا ہے والدین سکول کھلنے سے کافی زیادہ خوش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وہاں سکول کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بند کیے گئے تھے۔جب سکول کھلے تو نئی دہلی کا خاندان اپنے بچے کو سکول ایسے چھوڑنے گیا جیسے بارات جا رہی ہو۔
ٹوئٹر پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دہلی کے علاقے ڈھؤلا کنواں کے سکول کے باہر ایک گروپ بینڈ باجا بجا رہا ہے اور والدین لال یونیفارم میں ملبوس بچے کے ساتھ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 17 ایس ایچ اوز ناقص کارکردگی پر معطل