سٹیٹ بینک کا عید الاضحیٰ پر اے ٹی ایم ٹرانزیکشن سے متعلق اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) سٹیٹ بینک نے عیدالاضحیٰ پر اے ٹی ایم ٹرانزیکشن سے متعلق اہم اعلان کردیا ہے۔
عید الاضحیٰ کے موقع پر سٹیٹ بینک نے ملک گیر ’گو کیش لیس‘ مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے 22 بینک خصوصی کیمپس اور کیوسک قائم کریں گے۔
گو کیش لیس مہم 54 سے بڑھا کر 96 مویشی منڈیوں تک توسیع کردی گئی ہے، اسٹیٹ بینک کے عید سیزن کے لیے ٹرانزیکشن اور اکاؤنٹ بیلنس حدود میں عارضی نرمی دے دی ہے۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 14 مئی سے 5 جون تک ڈیجیٹل لین دین پر خصوصی سہولتیں دستیاب ہوں گی، مویشی منڈیوں کے اطراف موبائل بینکنگ وینز، اے ٹی ایمز اور کیش ڈپازٹ مشینیں نصب کی جائیں گی۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ڈجیٹل ادائیگیاں ناصرف زیادہ سہولت اور تحفظ دیتی ہیں بلکہ نقد رقم ساتھ رکھنے سے منسلک خطرات بھی کم کرتی ہیں۔
اس طرح یہ پاکستان میں زیادہ مؤثر، شفاف اور جامع مالی نظام کی تشکیل میں معاون, ثابت ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پنکی اسلام آباد، پنجاب میں بھی آپریٹ کر رہی تھی، گاہکوں کے نام سامنے آگئے ہیں، صوبائی وزیر