کراچی میں ٹریفک حادثات بے قابو، رواں ماہ 33 افراد جاں بحق، 16 زخمی

May 15, 2026 | 18:13:PM
کراچی میں ٹریفک حادثات بے قابو، رواں ماہ 33 افراد جاں بحق، 16 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درِ شہور) شہر قائد  میں ٹریفک حادثات بے قابو ہوگئے،رواں ماہ 33 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔ 

رواں سال کراچی میں ٹریفک حادثات سے 390 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،سال 2026 میں مختلف ٹریفک حادثات میں 465 افراد زخمی ہوئے، جنوری میں ٹریفک حادثات میں 83 شہری جاں بحق  110 زخمی ہوئے تھے۔ 

فروری میں ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 98 اور زخمیوں کی 63 رہی۔

مارچ کے دوران 96 افراد ٹریفک حادثات میں جان سے گئے جبکہ 239 زخمی ہوگئے تھے ۔ 

اپریل میں ٹریفک حادثات، 80 افراد جاں بحق، 37 زخمی ہوئے۔ 

کراچی میں ٹریفک حادثات شہریوں کے لیے خطرہ بن گئے،تیز رفتاری اور لاپرواہی، قیمتی جانیں نگلنے لگیں،شہر قائد میں حادثات کی بڑھتی شرح نے تشویش بڑھا دی۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں  حادثات میں اضافے کی بڑی وجہ قراردی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : لاہور کی مارکیٹوں کے اوقات میں یکم جون تک نرمی کر دی گئی