ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت، ملزم کی شناخت کیساتھ اعترافی بیان بھی آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کو شناختی پریڈ کے دوران شناخت کر لیا گیا ہے جس نے مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہو کر اعتراف جرم بھی کر لیا ہے ۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر فخر عباس نے عدالت میں اہم انکشافات کیے ہیں ۔
پراسیکیوٹر نوید حسین کی جانب سے ریکارڈ کروائے گئے بیان میں تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم عمر حیات کو جڑانوالہ میں اس کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے ایک موبائل فون بھی برآمد کیا گیا تھا۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے اسلام آباد آ کر پستول کی نشاندہی کی جس کے بعد اسلحہ برآمد کر لیا گیا جبکہ دوران تفتیش اس مقام کی بھی نشاندہی کی گئی جہاں سے گاڑی کرائے پر لی گئی تھی اور گاڑی کی شناخت بھی کر لی گئی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ ثنا یوسف کے کمرے کے دروازے پر لگے شیشے سے حاصل ہونے والے فنگر پرنٹس نادرا رپورٹ کے مطابق ملزم عمر حیات کے ثابت ہوئے جبکہ ملزم اور مقتولہ کے درمیان واٹس ایپ چیٹ بھی تفتیش کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پنکی نیٹ ورک میں افریقہ کے لوگ بھی شامل ہونے کا انکشاف!