فیفا ورلڈکپ 2026 کا آفیشل گانا ’’دائی دائی‘‘ریلیزہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل گانا’’دائی دائی‘‘ باضابطہ طور پر ریلیز کردیا گیا۔
فیفا گلوبل سٹیزن ایجوکیشن فنڈ کی سپورٹ میں جاری فیفا کا گانا’’دائی دائی‘‘ معروف گلوکارہ شکیرا اور برنا بوائے نے ترتیب دیا ہے۔
فیفا کے مطابق گانے کی آمدنی دنیا بھر کے بچوں کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی، شکیرا اس گانے سے اپنی رائلٹی ایجوکیشن فنڈ میں عطیہ کریں گی جبکہ میوزک پروڈکشن کمپنی ابتدائی ڈھائی لاکھ ڈالر عطیہ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ستارہ امتیازملنےپر بے حد فخر، خوشی اور عاجزی محسوس ہو رہی ہے؛حدیقہ کیانی
فیفا کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ 2026 فائنل میں پہلی بار ہاف ٹائم شو بھی ہوگا جس میں گلوکارہ شکیرا بھی شریک ہوں گی۔
یہ گاناتمام بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے، فیفا ورلڈ کپ 2026 البم کے مزید گانے آئندہ ہفتوں میں جاری ہوں گے۔