کراچی یونیورسٹی خود کش حملہ ،کیس میں اہم پیشرفت 

May 15, 2022 | 17:33:PM
کراچی یونیورسٹی خود کش حملہ
کیپشن: کراچی یونیورسٹی میں خود کش حملے کے مناصر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ،تحقیقاتی اداروں نے حملے کی ممکنہ معاون خاتون کا خاکہ تیار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کے مطابق ممکنہ معاون خاتون کا خاکہ مختلف عینی شاہدین کی معاونت سے ماہرین نے تیارکیاہے،خاتون کی تلاش کیلئے عام شہریوں سے بھی مددکی اپیل کی گئی۔ دھماکے میں خاتون نے معاونت کی یاخودکش حملہ آور سے اتفاقیہ ملاقات ہوئی ،تفتیش جاری ہے ۔تفتیشی ذرائع کے مطابق ممکنہ معاون خاتون نے لفٹ دینے والے شخص سے500روپے کی مددمانگی۔تفتیشی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور سے ملنا بھی مدد حاصل کرنے کی کوشش ہوسکتا ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق خاتون خودیاان کے اہلخانہ بھی تحقیقاتی اداروں کے سامنے خودپیش ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو؟شیخ رشید نےبڑی دھمکی دیدی