خانقاہ ڈوگراں : وین نہر میں  جاگر ی۔ 7 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق

May 15, 2021 | 09:50:AM
 خانقاہ ڈوگراں : وین نہر میں  جاگر ی۔ 7 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خانقاہ ڈوگراں گوجرانوالا روڈ پر حفاظتی جنگلا نہ ہونے کے باعث وین نہر میں گر گئی جس کے باعث 7 بچوں سمیت 11 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں خانقاہ ڈوگراں گوجرانوالا روڈ پر نہر کنارے حفاظتی جنگلانہ ہونے کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا، خانقاہ ڈوگراں کا تاجر یونس اپنی فیملی کے ساتھ جارہا تھا کہ راستے میں حادثہ پیش آگیا جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 7 بچوں سمیت خواتین بھی شامل ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں 13 سالہ ہریرہ ، 11 سالہ سعد ، 9 سالہ حسن ، 6 سالہ حسین، چاند، افضل، 40 سالہ سعدیہ زوجہ افضل ، 70 سالہ منور بی بی ، 35 سالہ مدیحہ اور 12 سالہ سبحان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اسرائیل کے وحشیانہ فضائی حملے.. شہدا کی تعداد 137 تک پہنچ گئی