لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے میں5 خوارج ہلاک 

Mar 15, 2026 | 22:27:PM
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے میں5 خوارج ہلاک 
سورس: ISPR
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 5 خوارج ہلاک ہو گئے ، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سیکیورٹی فورسز نے ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ، مارے گئے خوارج بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی میں ملوث تھے۔

علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے ، سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مشرق وسطیٰ کے لئے آج بھی 80 پروازیں منسوخ