سعودی عرب نے ریاض پر حملے کرنےوالے 10ایرانی ڈرون تباہ کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ریاض کے اوپر 10 ایرانی ڈرون تباہ کر دیئے گئے۔
بحرین اور متحدہ عرب امارات نے بھی اتوار کو تازہ ایران کے نئے میزائل حملوں کی اطلاع دی ہے۔ جبکہ سعودی عرب کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کے ائیر ڈیفینس سسٹم نے دارالحکومت ریاض اور مملکت کے مشرقی علاقے میں 10 ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا۔
بحرین نے آج کہا کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک اس کے ائیر ڈیفینس سسٹم نے 125 میزائلوں اور 211 ڈرونز کو مار گرایا ہے۔ بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کا پڑاؤ ہے۔ مشرق وسطیٰ کے ملکوں میں سے بحرین ایرانی حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ بحرین میں ایران نے بندرگاہوں، ایک ہوٹل، ایک ریفائنری اور پانی کو صاف کرنے کے پلانٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔
اگرچہ آج بھی ایران کے میزائلوں نے مشرق وسطیٰ کے ملکوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنایا ہے، لیکن ایران کے وزیر خارجہ نعباس اراغچی نے اتوار کو اس بات کی تردید کی کہ ایران نے مشرق وسطیٰ میں شہری یا رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران اس طرح کے حملوں کی ذمہ داری کی تحقیقات کے لیے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ ایک کمیٹی بنانے کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خارگ جزیرے کا تنازع بڑھ گیا، ایران نے امارات پر انگلی اٹھا دی، یو اے ای کی تردید
12 مارچ 2026 کو محراق، بحرین میں ایندھن کے ٹینکوں پر ایرانی حملے کے بعد دھویں کا ایک شعلہ اٹھ رہا ہے۔
خلیجی ممالک نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے علاقوں پر حملے بند کرے۔ گزشتہ دو ہفتوں سے ایران نے مشرق وسطیٰ میں نہ صرف امریکی فوجی اڈوں پر حملے جاری رکھے ہیں بلکہ توانائی کی تنصیبات اور رہائشی علاقوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔