خیبر پختونخوا حکومت کا اخراجات میں کمی کا فیصلہ،اعلامیہ جاری

Mar 15, 2026 | 12:11:PM
خیبر پختونخوا حکومت کا اخراجات میں کمی کا فیصلہ،اعلامیہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے اخراجات میں کمی کا فیصلہ کرلیا جس کااعلامیہ بھی جاری کردیاگیاہے۔
محکمہ خزانہ کے پی کے کی جانب سے جاری کئے گئےاعلامیہ کےمطابق صوبےمیں نان ایمپلائی ریلیٹڈ اخراجات میں 20 فیصد کمی کی جائے گی،اخراجات میں کمی کا فیصلہ یکم اپریل سے تیس جون تک تین ماہ کے لئےہوگا،اس کے تحت تمام سرکاری محکموں،نیم سرکاری اداروں اورخودمختار اداروں میں  تنخواہوں کے علاوہ دیگر اخراجات میں بھی 20 فیصد کمی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے؛ عظمیٰ بخاری

اخراجات میں کمی کافیصلہ یکم اپریل سےتیس جون تک نافذ العمل رہےگا، محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران کو سختی سےفیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔