رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے؛ عظمیٰ بخاری 

  95 فیصد ہدف حاصل کرلیا، 90 فیصد سے زائد شہری رمضان کارڈ سےرقم حاصل کر چکے ہیں

Mar 15, 2026 | 11:59:AM
 رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے؛ عظمیٰ بخاری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کے رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کا سلسلہ آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
 عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پنجاب حکومت اضلاع میں 30 لاکھ امدادی رقم کے کارڈ تقسیم کر چکی ہے،اب تک 28 لاکھ 2 ہزار سے زیادہ کارڈ شہریوں میں تقسیم ہو چکے ہیں،پنجاب حکومت 95 فیصد اپنا ہدف حاصل کر چکی ہے اوراب تک 90 فیصد سے زائد شہری رمضان کارڈ کے ذریعے رقم حاصل کر چکے ہیں۔
 عظمیٰ بخاری نے مزیدکہاکہ مجموعی طور پر شہریوں کو 25.29 ملین سے زیادہ رقم فراہم کی جا چکی ہے،پنجاب بھر میں 422 ’’مریم کے مہمان دسترخوان‘‘ پر روزانہ لاکھوں افراد افطاری کر رہے ہیں،دسترخوانوں میں کھانے کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے فوڈ سیفٹی کا عملہ دسترخوانوں اور پکوان مراکز پر تعینات ہے۔
 عظمیٰ بخاری نے کہاکہ مریم نواز نے وسیع پیمانے پر عوامی افطاری کے دسترخوان قائم کرکے مثال قائم کی ہے،پنجاب حکومت نے میرٹ کی بنیاد پر ہر شہری کی دہلیز پر رمضان نگہبان کارڈ پہنچائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پتنگ بازی ہرگز قابل برداشت نہیں،سخت ایکشن لیا جائے گا؛آئی جی پنجاب
 عظمیٰ بخاری نے کہاکہ مریم نواز سے مقابلے کرنے والوں کے صوبے میں رمضان پیکج کس کو ملا کہاں تقسیم ہوا کسی کو کچھ پتہ نہیں؟