امریکا کے پاس اب بھی وقت ہے جیت کا اعلان کرکے جنگ ختم کردے:اعزاز چوہدری

Mar 15, 2026 | 09:24:AM
 امریکا کے پاس اب بھی وقت ہے جیت کا اعلان کرکے جنگ ختم کردے:اعزاز چوہدری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے پاس اب بھی وقت ہے کہ جیت کا اعلان کرکے جنگ ختم کرے تاکہ بچت ہو ورنہ امریکا ویتنام کی طرح ایران میں پھنس سکتا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ امریکا کو تشویش ہے کہ ایران میں حکومت تبدیل کیوں نہیں ہوئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جب دونوں طرفین ڈٹے ہوں تو پھر سفارت کاری کام نہیں آتی، سفارت کاری اس وقت کامیاب ہو گی جب ایک فریق کمزور ہو۔

اعزاز چوہدری نے کہا کہ امریکا کو اس جنگ کا مقصد ہی واضح نہیں تھا، امریکی جنگ کے مختلف مقاصد بیانات کرتے رہے، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ امریکا کی نہیں بلکہ اسرائیل کی جنگ ہے۔

سابق سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ امریکا کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ جیت کا اعلان کر کے جنگ ختم کرے، اس صورت میں ہی فیس سیونگ رہ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت  باز  آ جائے،پاکستان کا سخت جواب

امریکا، اسرائیل اور ایران جنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ ویتنام جیسی صورت حال اختیار کر سکتی ہے، امریکا ویتنام کی طرح ایران میں پھنس سکتا ہے، خلیجی ریاستیں جنگ ختم کرنے کے لیے امریکا پر دباؤ ڈالیں۔

اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے اب تک بہت عمدہ سفارت کاری کی ہے، جنگ سے پہلے امریکا نے سفارت کاری صرف دکھاوے کے لیے کی تھی اور اس وقت مجھے سفارت کاری کامیاب ہوتی نظر نہیں آرہی ہے۔