مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری،دالیں سستی ہو گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مہنگائی سے پریشان عوام کی سنی گئی،ماہ مقدس میں دالوں کی قیمتیں کم ہونا شروع ہو گئیں۔
ملتان میں ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں دال چنا 700 روپے من سستی ہو گئی، دال چنا سپریم 10 ہزار سے کم ہو کر 9 ہزار 300 روپے فی من ہو گئی۔
منڈی میں دال مسور 400 روپے سستی ہو کر 9600 روپے فی من فروخت ہونے لگی، دال چنا 232 روپے فی کلو جبکہ دال مسور 240 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل لیول پر بھی کچھ دالیں سستی ہوئی ہیں، منڈی کے آڑھتیوں نے بھی منافع کم کر دیا ہے، منڈی میں تو دالیں سستی ہوئی ہیں لیکن اوپن مارکیٹ میں شہریوں کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چیک اینڈ بیلنس کریں عوام کو ریلیف فراہم کریں۔