دبئی: برج العرب کے بلند و بالا ہیلی پیڈ پر جہاز کی لینڈنگ، ویڈیو وائرل

Mar 15, 2023 | 12:53:PM
دبئی کے سمندر میں قائم برج العرب ہوٹل کے بلند و بالا ہیلی پیڈ پر جہاز کی لینڈنگ سے نیا تاریخ ساز ریکارڈ قائم ہوگیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دبئی کے سمندر میں قائم برج العرب ہوٹل کے بلند و بالا ہیلی پیڈ  پر جہاز کی لینڈنگ سے  نیا تاریخ ساز ریکارڈ  قائم ہوگیا۔

برج العرب اپنے متعدد غیر معمولی ریکارڈز کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے، اب یہاں ہیلی پیڈ کی جگہ پر جہاز لینڈنگ  سے ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔

 ہوٹل کے بلند ترین مقام پر مختصر سے ہیلی پیڈ کی جگہ جہاز اتارا گیا جس کی  حیران کن ویڈیو  بھی شیئر کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  پولینڈ کے پائلٹ لیوک زیپیلا  نے 212 میٹر بلند ہیلی پیڈ  پر  یہ جہاز لینڈ کیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان سیاست کیلئے لاشیں چاہتے ہیں:احسن اقبال

 پولینڈ کا پائلٹ لیوک زیپیلا، برج العرب کے اوپر واقع ہیلی پیڈ پر ہوائی جہاز کی Bull's Eye  لینڈنگ کرنے والاپہلے شخص بن گئے ہیں۔