پنجاب حکومت کی انوکھی منطق؛ تحریری حکم نامہ جاری

Mar 15, 2022 | 17:21:PM
ریپ کیسز سے متاثرہ خواتین کی مالی امداد کے لیے رواں مالی سال
کیپشن: پنجاب حکومت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ریپ کیسز سے متاثرہ خواتین کی مالی امداد کے لیے رواں مالی سال کے مختص کردہ بجٹ سے تین کروڑ روپے سے زائد کا سڑکوں کو جاری ۔پنجاب حکومت نے باقاعدہ فنڈ جاری کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں انسانی حقوق اور عصمت دری سے متاثرین کے لیے خصوصی اسکیم شامل کی تھی جس کا مقصد عصمت دری سے متاثرہ خواتین کی معاشی لحاظ سے مالی امداد کرنا تھا ۔لیکن اس پراجیکٹ پر حکومت عملدرآمد نہ ہونے سے اس اسکیم کا بجٹ تاحال جاری نہ ہوا۔

 پنجاب حکومت نے ریپ سے متاثرہ خواتین کی مالی امداد کے مختص بجٹ سے 3 کروڑ روپے کا فنڈ منتقل کیا گیا۔دستاویزات کے مطابق یہ بجٹ سڑکوں کی تعمیر کے لیے بطور سپلمنٹری گرانٹ جاری کیا گیا ہے ۔اس اسکیم کے تحت متاثرین کو معاشی طور حکومتی تعاون فراہم کرنا تھا۔

مزیدتفصیلات:ن لیگ کا پنجاب حکومت کیخلاف اہم فیصلہ