بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان پر مقدمہ 

Mar 15, 2021 | 23:13:PM
 بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان پر مقدمہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کورونا وبامیں مبتلا بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان کے خلاف قرنطینہ توڑ نے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ گوہر خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور انہیں اس کے بعد گھر میں قرنطینہ میں رہنا چاہیے تھے لیکن وہ فلم کی شوٹنگ کیلئے چلی گئیں۔ کورونا وائرس کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
 ممبئی میونسپل کورپوریشن (بی ایم سی) عہدیدار مبینہ طور پر گوہر خان کے گھر گئے تھے لیکن انہیں وہاں پر اداکارہ نہیں ملیں۔بعد ازاں بی ایم سی نے گوہر خان کے خلاف ایف آئی درج کر ادی اور اس میں گوہر خان کے نام کو چھپا کر اسے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا۔
یاد رہے کہ اداکارہ گوہر خان گزشتہ سال دسمبر میں زید دربار کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور حال ہی میں ان کے والد کا بھی انتقال ہوا ہے۔