ایرانی وزیر خارجہ سے لبنانی صدر کا رابطہ،معاہدے اور خطے کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال 

Jun 15, 2026 | 23:49:PM
ایرانی وزیر خارجہ سے لبنانی صدر کا رابطہ،معاہدے اور خطے کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ایرانی وزیر خارجہ سےلبنانی صدرنے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئےامریکہ سےمعاہدے اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق لبنانی صدر جوزف عون کو ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے ایک ٹیلی فون کال موصول ہوئی ہے جس میں امریکہ کے ساتھ طے پانے والے حالیہ معاہدے پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔

اس رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے معاہدے کے مختلف پہلوؤں، خطے کی موجودہ صورتحال اور لبنان کے امن و استحکام پر اس کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے معاہدے کے اعلان سے لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی عمل میں آئی ہے۔
حزب اللہ کی طرف سے امریکا،ایران معاہدے کے اعلان کے بعد کوئی آپریشن نہیں کیا گیا ہے،جنگ بندی پر حزب اللہ کا موقف اسرائیل کی جنگ بندی کی پاسداری پر منحصر ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: سانحہ چکوال، سی سی ڈی اور قانون کی حکمرانی